ویب ڈیسک:وزارت خزانہ نے سرکاری کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں تنخواہیں 20سے 25فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
وزارت خزانہ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔