بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

12 Sep, 2024 | 12:15 AM

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری,  نوید قمر اور مرتضی وہاب نے  ملاقات کی ہے۔  

وزیراعظم آفس  کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،  وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،عطاء اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی  شریک تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، اس نے معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔

پیپلز پارٹی کےوفد نے  ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نےحکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں