ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ؛ سری لنکا کو شکست، بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایشیا کپ؛ سری لنکا کو شکست، بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کولیفائی کرلیا۔ بھارت کی جانب سے سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دیا گیا، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 41.3 اوورز میں 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

سری لنکا کی ٹیم اپنی اننگز کی اچھی شروعات نہ کرسکی اور 100 رنز سے پہلے ہی 6 وکٹیں گر گئیں۔سری لنکن ٹیم کے اوپنرز پاتھم نسانکا 6 اور دیموت کارونارتنے 2 رنز بناکر چلتے بنے، جبکہ کشال مینڈس 15 اور سدیرا سمراوکرما 17، چارتھ اسالنکا 22 اور کپتان دسون شناکا 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔سری لنکا کے 25.1 اوورز میں 99 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے جس کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور دونیت ویلالج نے 63 رنز کی انتہائی ضروری شراکت داری کی، میچ سری لنکا کی گرفت میں آنے لگا تھا کہ ڈی سلوا 41 رنز پر رویندرا جدیجا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد سری لنکا کے میچ جیتنے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

ڈی سلوا کے آوٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے تیزی سے وکٹیں گنوائیں اور پوری ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔مہیش تیکھشانا 2، کاسون راجیتھا 1 اور ماتھیشا پاتھیرانا صفر پر آؤٹ ہوگئے۔  بھارت کی 5 وکٹیں لینے والے دونیت ویلالج نے بیٹنگ میں بھی کمال کر دکھایا اور 46 گیندوں پر 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دوسری جانب بھارتی بولر کلدیپ یادیو سری لنکا کیخلاف میچ میں بھی 4 وکٹیں لے اڑے، جبکہ جسپریت بمراہ اور روندرا جدیجا نے 2، 2 جبکہ محمد سراج، ہارڈیک پانڈیا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکن بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کی ٹیم 49.1 اوورز میں 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارتی اوپنرز روہت شرما اور شبمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت 53، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

47 اوورز مکمل ہونے کے بعد میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ اُس وقت بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنالیے تھے۔بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بھارت نے اسکور میں مزید 16 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد 49.1 اوور میں اکشر پٹیل 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد سراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ڈونتھ ویلالجے نے 5، چارتھ اسالنکا نے 4 اور مہیش تھیکشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔