ویب ڈیسک: کلوننگ کے ذریعے بنائی جانے والی بھیڑ ڈولی کے تخلیق کار برطانوی سائنسدان ایان ولمٹ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی نے کہا کہ ایان ولمٹ طویل مدت سے پارکنسن میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پاگئے۔
انہیں 2018ء میں پارکنسن کی تشخیص ہوئی تھی۔ آنجہانی سائنسدان اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے روسلین انسٹیٹیوٹ میں سائنسدانوں کی اس ٹیم کے سربراہ تھے جس نے 1996ء میں کلون بھیڑ ڈولی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
ڈولی دی شیپ بالغ خلیے سے کلون کیا جانے والا پہلا ممالیہ جانور تھا۔ پروفیسر ایان ولمٹ نے اس کلون بھیڑ ڈولی کا نام معروف امریکی گلوکارہ ڈولی پارٹن کے نام پر رکھا، ان کی اس پیش رفت نے عالمی سطح پر خبروں میں جگہ بنائی، جانوروں اور یہ طبی تحقیق میں نئی پیش رفت کا سبب بنی۔