ویب ڈیسک :ـمراکش میں چھ دہائیوں کے بدترین زلزلے سے اموات کی تعداد تین ہزار تک جا پہنچی۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی زندگیاں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مراکش میں جمعے کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
مراکشی میڈیا کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 901 تک ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 530 ہے۔بےگھر ہونے والے افراد نے چوتھی رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری، ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔سڑکیں ٹوٹنے اور راستے بند ہونے سے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیاں مشکلات کا شکار ہیں، امدادی سرگرمیوں میں اسپین، برطانیہ اور قطر کی امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔