ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا مظفر گڑھ میں طوفانی دورہ؛ نرسنگ سکول قائم کرنے، مزید ڈائلاسس مشینیں فراہم کرنے کا حکم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال سے ملحق نیا نرسنگ سکول بنانے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مزید ڈائلاسس مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، 6 ماہ سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے انتظار کرنے والے 17 سالہ لڑکے کو فوری طور پر پی کے ایل آئی منتقل کرنے کی ہدایت دی  اور ڈائیلسز کے مریضوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  منگل کے روز دوسرے دن بھی ملتان شہر کا طوفانی دور ہ کیا ، انہوں نے کابینہ کے ہمراہ کارڈیالوجی ، شہباز شریف ہسپتال ، پریس کلب ، دربار شاہ شمس اور کیڈٹ کالج کا  بھی دورہ کیا اور مختلف پروجیکٹس کا بھی افتتاح کیا ،  اس کےفوراً محسن نقوی بعد صوبائی ورزاء کے ہمراہ کوسٹر وینز میں بیٹھ کرمظفر گڑھ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور رجب طیب اردوان ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ سائیٹ کا بھی دورہ کیا۔

 رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ 

 وزیر اعلی محسن نقوی  نے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا ،مختلف شعبوں کا معائنہ،مریضوں کی خیریت سمیت ہسپتال میں طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا  اور رجب طیب اردوان ہسپتال سے ملحق نیا نرسنگ سکول بنانے کا اعلان کیا ۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹنگ ایریامیں مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی اور مریضوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہدایات دیں،اس موقع پر بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے شفقت کا اظہار کیا اور دعائیں دیں

۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے  مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بہترین مینجمنٹ کی ہدایت دیں، بزرگ مریض کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈائلاسس کے لئے مزید مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت

نگراں  وزیراعلیٰ نے رجب طیب اردوان ہسپتال کےایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر ، استقبالیہ کاونٹر،ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کیا ، ڈائلسز یونٹ میں انہوں نے6 ماہ سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے انتظار کرنے والے 17 سالہ لڑکے کو فوری طور پر پی کے ایل آئی منتقل کرنے کی ہدایت دی  اور ڈائیلسز کے مریضوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے پلان طلب کیا ۔

  محسن نقوی نے  کہا کہ اضافی شفقٹ اور مزید ڈائیلسز مشین کے ذریعے مریضوں کو سہولتوں دی جائیں،وزیر اعلی محسن نقوی کو ہسپتال کے امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال

 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا ،وزیراعلی محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹر پر پرچی کے اجراء کے عمل کا مشاہدہ کیا، سی ٹی سکین روم،ایکسرے اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا ، سرجیکل اور میڈیکل وارڈز کا جائزہ لیا او رادارہ برائے نفسیات وترک منشیات کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے مریضوں اور لواحقین سے علاج دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،مریض کی طرف سے استعمال شدہ سرنج کے دوبارہ استعمال کی شکایت پر فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا،اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے تحفظ کے لئے انفیکشن فری ماحول کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ

 دوسری جانب وزیر اعلی محسن نقوی نے مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے جلد اقدامات کا حکم دیا ۔