چائلڈ لیبر میں ملوث دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج

12 Sep, 2023 | 08:40 PM

سعود بٹ : شہر میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر کی دس روزہ مہم مکمل، سیکرٹری لیبر فیصل فرید کی ہدایات پر چائلڈ لیبر خاتمہ کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری۔

ڈائریکٹر لیبر نارتھ عمران حیدر ٹیپو نے مہم کی خصوصی نگرانی کی۔مجموعی طور پر 600 دکانات اور ادارہ جات کی انسپکشن کی گئی۔عمران حیدر ٹیپونے کہا کہ چائلڈ لیبر میں ملوث 63 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ڈائریکٹر لیبر نارتھ کے مطابق محکمہ لیبر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔شہر میں چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے میں محکمہ کی مدد کی جائے۔
 

مزیدخبریں