پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات

12 Sep, 2023 | 07:53 PM

علی ساہی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات،  چوہدری ذکا اشرف نے بابر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔
 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف سے ملاقات کی۔۔کولمبو کے ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری ذکا اشرف نے قومی کپتان کی حوصلہ افزائی کی ۔کپتان سے ملاقات میں چوہدری ذکا اشرف کا کہنا تھاکہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے۔بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو ٹھیک کریں اور اگلے میچ پر توجہ کھیں۔ ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔ایشیا کپ جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔

مزیدخبریں