زاہد چودھری : ڈینگی وائرس نے شہریوں پرحملے تیز کردیے، چوبیس گھنٹے میں 60 سےزائد نئے مریض ہسپتال جا پہنچے۔ مثبت کیسز کی تعداد 925تک پہنچ گئی۔شہرکے مزید 1050 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔موقع پر تلف کردیاگیا۔
ڈینگی وائرس کی شدت برقرار ہے ۔ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 63 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مچھروں کی افزائش خوفناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ مزید 1050 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ۔جسے تلف کر دیا گیا ہے ۔ پبلک ہیلتھ ماہرین کا کہنا ہے شہر میں مچھروں کی افزائش کے باعث ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے ۔