لاہور شہر میں ڈیلیوری بوائز ڈاکوؤں کے نشانے پر

12 Sep, 2023 | 07:18 PM

وقاص احمد : شہر میں ڈیلیوری بوائز ڈاکوؤں کے نشانے پر ،اسلام پورہ کے علاقے میں دو روز میں دو مختلف ڈلیوری بوائز سے ڈکیتی کی واردات ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اسلام پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائز کو لوٹ لیا۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیجز منظر عام پر آگئی ۔فوٹیجز میں ڈاکوؤں کو گلی میں پارسل دینے کے لیے آنے والے لڑکے کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔فوٹیج میں ایک ڈاکو نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جبکہ دوسرے نے شناخت چھپائی ہوئی ہے ۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں دونوں ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے ہیں ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈلیوری بوائز سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں ،متاثرہ ڈلیوری بوائز نے تھانہ اسلام پورہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو تلاش کر لیا جائے گا

مزیدخبریں