پرویز الہی کی گرفتاری ، اہلیہ نےسپریم کورٹ میں جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

12 Sep, 2023 | 06:06 PM

 امانت گشکوری: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔ 

پرویز الٰہی کی اہلیہ کی دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کیلئے مقرر کرے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے، پرویز الہی کی صحت اور جان کو خطرہ ہے۔ 

درخواست میں پنجاب حکومت ،سیکریٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست کو غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا۔ 

مزیدخبریں