گھریلو حالات، 17 سالہ لڑکی نے دریائے راوی میں چھلانگ لگادی

12 Sep, 2023 | 05:54 PM

عابد چودھری : گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہو کر دریائے راوی میں 17 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگادی،  سول ڈیفنس اہلکاروں نے لڑکی کوبچا لیا۔

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 17 سالہ لڑکی نے دریائے راوی میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کی کوششوں کے باوجود17 سالہ شبنم دریائے راوی میں کود پڑی جسے موقع پر موجود سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بچا لیا۔شبنم کو دریائے راوی سے نکال کر والدہ ثریا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں