ویب ڈیسک : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5ہزار 600 روپے کے اضافہ سے قیمت2لاکھ 15ہزار روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 5ہزار 58روپے کے اضافہ سے ایک لاکھ 84ہزار585روپےہوگئی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔