ڈاکٹر یاسمین کی مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب

12 Sep, 2023 | 04:35 PM

جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت قرار دیا کہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ایک ہی دن نہ لگائی جائیں ۔سب ملزمان کی ضمانت ایک دن لگانے سے رش ہو رہا ہے ۔عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ۔مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو دیگر مقدمات میں بھی درخواست ضمانت پرسماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے وکلاء سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔

مزیدخبریں