کوئٹہ، دستی بم دھماکہ میں 2 افراد زخمی  

12 Sep, 2023 | 03:36 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق دستی بم کا دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا جس میں 2 افراد کمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

 دھماکے کی اطلاع کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد  اکٹھے کرنے کے ساتھ وہاں موجود افراد سے بیانات لئے گئے۔

   پولیس نے  دستی بم دھماکے کی تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں