(ویب ڈیسک) شہر میں زیادتی اور گینگ ریپ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ،رواں سال صرف 8 ماہ کے دوران لاہور میں زیادتی گینگ ریپ کے 568مقدمات درج ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ،صدر ڈویژن میں زیادتی کے 119کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،دوسرے نمبر پر کینٹ ڈویژن میں102خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس رپورٹ ، تیسرے نمبر پر ماڈل ٹائون ڈویژن میں 92مقدمات رپورٹ ہوئے،چوتھے نمبر پر سٹی ڈویژن میں 81اقبال ٹائون میں 65درج ہوئے ۔سول لائن میں 33لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح گینگ ریپ کے 22مقدمات رپورٹ ہوئے جبکہ چھوٹی بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 54مقدمات درج ہوئے۔ ان کیسز میں ملوث ملزمان میں پولیس صرف دس فیصد ملزمان کو سزا دلوانے میں کامیاب ہوسکی۔
پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث پکڑے گئے ملزمان مدعیان کو دھمکانے لگے ، شہر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کےواقعات میں آئے روز تیزی آرہی ہے۔