طلبا تیا ری پکڑ لیں ،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

12 Sep, 2023 | 01:21 PM

جنید ریا ض :پنجاب حکومت کا احسن اقدام،دس سال بعد سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں کا ستمبر ٹیسٹ لیا جائے گا،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ڈیٹ شیٹ جاری کردی،48 ہزار سرکاری سکولوں میں امتحان منعقد کروایا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پنجاب بھر کے سکولوں میں بچوں کا امتحان لے گا،اس سے قبل سکولوں میں صرف دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحان لیا جارہا تھا۔

سکولوں میں امتحان کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا،امتحانات کا سلسلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا،نتائج 30 ستمبر تک تیار کرکے پیک حکام کو بھجوائے جائیں گے۔

صرف کیو آر کوڈ والے سوالیہ پیپر بچوں کو دیئے جائیں گے،تمام ایجوکیشن اتھارٹیزسکولوں میں پیک امتحانات کے انعقاد کیلئے اقدامات کریں گی۔مذکورہ نتائج کے نمبرز کو سالانہ نتائج میں شامل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں