مانیٹرنگ ڈیسک: نگران وزیر توانائی محمد علی نے سوشل میڈیا پر سولر کی نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی باتیں گردش کررہی ہیں کہ نگران حکومت سولر نیٹ میٹرنگ کے ریٹ کو 19 روپے سے کم کر رہی ہے، ایسی باتیں بے بنیاد ہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے جب کہ ٹیرف کی قیمت کو کم کرنےکے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔