ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ

 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے, اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ تشکیل دیےجائیں گے۔

ماضی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈمیں سیاسی اور من پسند افرادکو شامل کیا گیا تھا جب کہ اکثربورڈ ممبران نان ٹیکنیکل اور سیاسی گھرانوں سےتعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ دنوں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہےکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیاگیا ہے۔