ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھتہ دینے سے انکار پر  سبزی منڈی لاہور میں تاجر کا لرزہ خیز قتل

Murder in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد: سبزی منڈی لاہور میں تاجر کا لرزہ خیز قتل۔تاجرنے بھتہ خوروں کو بھتہ دینے سے انکارکیا۔ وحشیانہ تشدد کےبعدفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
سبزی منڈی لاہور میں بابر حسین نامی سبزی فروش کوبھتہ نہ دینےپرقتل کردیاگیاہے۔ مقتول کے بھائی ناظم حسین کے مطابق بابر نے انجم اور پھجو راجہ کو بھتہ دینے سے انکار کیا تھا۔جس پر نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کرکےفائرنگ کرکےقتل کردیا۔ بابر کو تین گولیاں ماری گئیں۔ عینی شاہد جاوید یعقوب کا کہنا ہےوہ واقعہ کاعینی شاہد ہے۔ سامنےآنےپرملزمان کی شناخت کرسکتاہے۔