مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ، درجنوں لڑکے، لڑکیاں گرفتار

12 Sep, 2022 | 10:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مساج سنٹر کی آڑ میں کھولے گئے بدکاری کے اڈے پر چھاپے میں پولیس نے درجنوں لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ مساج سنٹر اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں کھولا گیا تھا،ذرائع کے مطابق اس مساج سنٹر کی آڑ میں خفیہ طور پر قحبہ خانہ چلایا جا رہا تھا، جس کے متعلق کئی شکایات بھی موصول ہوئیں اور مخبری پر پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکے لڑکیوں کو حراست میں لے لیا اور اس عمارت کو سیل کر دیا۔ مساج سنٹر کی انتظامیہ اور گرفتار تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی  کرتے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا،سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم محمد عرفان کو حافظ آباد سے گرفتار کیا،ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر / ویڈیوز شیئر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزم محمد عرفان نے شکایت کنندہ کو بلیک میل کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں