(ویب ڈیسک)سونے کی خریداری کرنے والوں کیلئے پریشان کن خبر، عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1732 ڈالر پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی،سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 745 روپے ہوگئی۔