عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں بڑی پیشرفت

12 Sep, 2022 | 09:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس, عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا.

تفصیلات کےمطابق تحریری جواب بیرسٹر گوہر اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا، عمران خان نے توہین کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کےدائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کیا، عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس آئین کے خلاف ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی، عمران خان نے اپنے بیانات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے مقدمات سننے کا اختیار نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھجوانے کا اختیار نہیں، عمران خان کی جواب میں نوٹسز واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے چیئرمین تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، عمران خان 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چوہدری بھی 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں