ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کرلیا

Election in Punjab
کیپشن: Election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ این اے 157ملتان، پی پی 139شیخوپورہ،پی پی 241بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبائی اراکین بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب 9 اکتوبر کو کرایا جائے گا، این اے 157ملتان، پی پی 139شیخوپورہ،پی پی 241بہاولنگر میں ضمنی انتخاب 9 اکتوبر کو ہوگا اسی طرح پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی انتخاب بھی اسی روز ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس چودہ ستمبرکو طلب کرلیا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نو حلقوں سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم نامہ حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہائیکورٹ نے انتیس جولائی کو ممبران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا،میڈیا رپورٹس پرہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ صرف درخواست گزارکی حدتک ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق سندھ حکومت سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی جائے گی۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer