ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

Ban on adhoc appointments of Dr's and Nurses lifted /Hospitals allowed Recruitment
کیپشن: Ban on adhoc appointments
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) ڈاکٹرز اور نرسز کی ایڈہاک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ، تمام سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کو خالی سیٹوں پر ایڈہاک بھرتیوں کی ہدایت کر دی گئی ۔
 حکومت کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ایڈہاک بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ صحت کے دونوں محکموں کے زیر انتظام ٹیچنگ و سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے.

اس میں کہا گیا کہ  جنرل کیڈر ، سپیشلسٹ کیڈر ، ٹیچنگ کیڈر اور ڈینٹل کیڈر کی ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں سمیت نرسز کی خالی سیٹوں پر ایڈہاک بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے, ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی شدید کمی دور کرنے کیلئے ایڈہاک بھرتیوں کی فوری منظوری دی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer