(علی ساہی)لاہورسمیت پنجاب پولیس کےلئے بڑے پیمانے پر بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس خریدنے کافیصلہ،خطرناک کریمینلز اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران جانوں کو محفوظ بنانےکےلئے70 کروڑ کی جیکٹس اور ہیلمٹس خریدے جائیں گے۔
دہشت گردوں اور کریمینلز کے خلاف آپریشنز کے لئے بلٹ پروف ہیلمٹس اور جیکٹس خریدنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس اہلکاروں کو آپریشنز کے دوران محفوظ رکھنے کے لئے بلٹ پروف جیکٹس اور بلٹ پروف ہیلمٹس خریدی جائیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق ہیلمٹس اور جیکٹس کی خریداری کےلئے 70 کروڑ کی رقم مختص کردی گئی۔ بلٹ پروف جیکٹس کےلئے 40کروڑ جبکہ ہیلمٹس کےلئے 30 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ایک بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری کےلئے 1لاکھ پچاس ہزار مختص کئے گئے ہیں۔بلٹ پروف ہیلمٹ کے لئے 50 سے ساٹھ ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔
خریداری کےلئے پری کوالیفکیشن کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہےاور جلد تمام پراسس مکمل کرکےرواں مالی سال میں ہیلمٹس اور جیکٹس کی خریداری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔