(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔ دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، یوزویندراچہال، اکسر پٹیل، بھوونیشورکمار، ہرشل پٹیل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سکواڈ میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا اور رشبھ پنٹ شامل ہوں گے۔ سکواڈ میں بھارتی ٹیم کے بولر جسپریت بمرا کی واپسی ہوئی ہے۔محمد شامی، شریاس آئیر، روی بشنوئی اور دیپک چہار ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔