طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا  

12 Sep, 2022 | 07:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پر شدید بارش کے باعث طیارہ  حادثے سے بال بال بچ گیا  اور لینڈ کرنے میں ناکام رہا۔

  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 201 کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسم کی خرابی اور شدید بارش کے باعث طیارہ  حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتارنے کی کئی کوششیں کیں لیکن سب بے سود رہیں اور لینڈ کرنے میں ناکام رہا۔

 یہ دیکھ کر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طیارے کو ملتان ایئرپورٹ لے جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے اور طیارے کو ملتان ایئرپورٹ لے جا کر لینڈ کیاگیا۔

مزیدخبریں