خوشخبری؛ گاڑی، موٹرسائیکل مالکان کی مشکل حل ہوگئی

12 Sep, 2022 | 05:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیاہے، اس حوالے سے اب اہم خبر آئی ہے جس میں کہا گیا کہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب نے پنجاب حکومت کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں غیر معمولی کیسز کے لیے 60 دن کی نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔ان کیسز میں درخواست گزار خریدار یا سیلر کی عدم دستیابی کی وجوہات بتاتے ہوئے ایکسائز میں درخواست دائر کرے گا،درخواست وصول کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ گاڑی کو مینوئلی رجسٹر کرنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کو نظرانداز کر سکتا ہے، یہ صرف خاص معاملات میں ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ بائیو میٹرک سسٹم جوں کا توں برقرار ہے ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن نہیں آیا اور 60 دن کی نرمی کا اطلاق پنجاب کابینہ کے نوٹس کے بعد ہوگا۔ائیو میٹرک سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور گاڑی مالکان اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور منتقلی  کر سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔

مزیدخبریں