(عابد چوہدری) تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے ماڈل پولیس اسٹیشنز میں کیو میٹک مشینیں فراہم کر دی گئیں،شہری ٹوکن حاصل کر کے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
لاہور کے مختلف تھانوں میں کیو میٹک مشینیں فراہم کر دی گئی،ایس پی سٹی سرفراز ورک کے مطابق ابتدائی طور پر ماڈل پولیس اسٹیشنز میں کیو میٹک مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں،شہری مشین پر موبائل نمبر درج کر کے ٹوکن حاصل کر کے ویٹنگ ایریا میں بیٹھیں گے اورمتعلقہ ٹوکن کا نمبر آنے پر شہری کو فرنٹ ڈیسک سٹاف بلایا جائے گا۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرم کی درخواست دینے کے لئے شہری کو بار بار چکر لگانے نہیں پڑیں گے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی اور سائلین کی سہولت کے لئے کیو میٹنک مشینیں دی گئی ہیں اور موبائل نمبر کے اندراج سے درخواست گزار کے تمام کوائف فرنٹ ڈیسک پر میسر ہونگے۔
تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے ماڈل پولیس اسٹیشنز میں کیو میٹک مشینیں فراہم کر دی گئیں،شہری ٹوکن حاصل کر کے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔