(کومل اسلم)شہر لاہور میں درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں چلنے سے تپش کی کیفیت کم محسوس کی جارہی ہے ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
شہر لاہور میں دھوپ تیز ہونے سے اب ہلکی سی تپش محسوس کی جارہی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملے جلے موسم کا رجحان رہے گا درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 26 زیادہ سے زیادہ 34 تک جانے جبکہ شمال مغربی ہوائیں مزید تیز ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق شہر میں دس فیصد مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے فضائی آلودگی بڑھنے کے باعث شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔شہر لاہور میں درجہ حرارت 34 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں چلنے سے تپش کی کیفیت کم محسوس کی جارہی ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔