دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر بھاگ گیا؛ وجہ کیا بنی؟

12 Sep, 2022 | 04:16 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بھارت میں شادیوں پر مضحکہ خیز واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کبھی دلہا ناراض تو کبھی دلہن کوئی فرمائش پوری نہ ہونے پر مایوس بیٹھی ہے، ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں دولہا شادی کی تقریب ہی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شادیوں میں موقع پر دولہا یا دلہن کے دوستوں کی جانب کسی خاص پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ شادی کو مزید یادگار بنایا جائے، اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کے دن دولہا کسی بات پر خفا ہے تو دلہن پسند کی شادی نہ ہونے پر منہ بنائے بیٹھی ہے، بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا، دولہا سج دھج پر شادی کی تقریب پہنچا مگر الٹے پاؤں بھاگ گیا، شادی اس وقت ایک ڈرامے میں بدلی جب دلہے نے اچانک اپنی پہلی بیوی کو آتے ہوئے دیکھا،دلہے نے فوراً بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی کے مطابق سید نذیز نامی شخص کی دوسری شادی 4 ستمبر2022 کو ہونے جارہی تھی، شادی کے دن اس نے اپنی پہلی بیوی کو تقریب میں آتے ہوئے دیکھا جس کے ساتھ کچھ پولیس اہلکار بھی تھے، جیسے ہی اس نے اپنی بیوی کو دیکھا، وہ گھبرا گیا اور  پنڈال سے بھاگ گیا۔ 

دلہے نے پہلی شادی ڈاکٹر ثنا ثمرین سے اور اس کو بتائے بغیر دوسری شادی کرنے جارہا تھا، شوہر کی دوسری شادی کا علم ہونے اس نے پولیس کا اطلاع دی، پہلی بیوی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 2019 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران میری بہن سے شادی کی، اس نے ہم سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، جو ہم ادا نہیں کر سکے۔ اس کے بعد وہ میری بہن سے دور رہنے لگا۔

پہلی بیوی ڈاکٹر ثمرین کا کہناتھا کہ میں نے اپنی تمام کمائی اپنے شوہر کو دے دی تھی لیکن اس نے پھر بھی دوسری عورت کا انتخاب کیا۔

مزیدخبریں