ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف ایک استعفیٰ معطل ہوا باقی نہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ

PTI Members Resign Issue, new notification
کیپشن: PTI Members Resign Issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، بلکہ صرف ایک ممبر عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹی فکیشن معطل ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے وضاحت کی کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل ہے، پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹی فکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔

 چیف جسٹس نے پٹشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹی فکیشن معطل نہیں تھا۔ وکیل عبد الشکور شاد نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹی فکیشن کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹی فکشن معطل ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer