افسوسناک واقعہ؛7 سالہ بچےکو آوارہ کتوں نے کھالیا

12 Sep, 2022 | 02:52 PM

ویب ڈیسک:میلسی اور گردونواح میں خونخوار کتے ننھے بچوں کو خوراک بنانے لگے۔

 تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ میلسی کی بستی ریاض آباد میں پیش آیا جہاں 7 سات سالہ بچہ آوارہ کتوں کے بھنبھوڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ خونخوار کتوں نے گلی میں کھیلتے بچے پر حملہ کیا اور گھسیٹتے ہوئے فصلوں میں لے گئے۔

اس دوران بچہ شدید زخمی ہوگیا اور آخرکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع پر والدین کی حالت غیر ہوگئی۔

مزیدخبریں