عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان نےصحافیوں سے کیا کہا

12 Sep, 2022 | 12:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کرو۔

خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں۔

نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔

صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔

مزیدخبریں