ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کا رازبتا دیا

12 Sep, 2022 | 11:51 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بتا دیا  کہ وہ  50 سال کی عمر میں بھی جوان کیوں نظر آتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکار  ہمایوں سعید نے اپنی جھریوں سے پاک ترو تازہ جلد کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکار کا کہنا تھا  کہ میں لندن میں ایک اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کر رہا تھا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اپنے چہرے کے ساتھ ایسا کیا خاص کرتے ہیں کہ آپ کی جلد پر بالکل بھی جھریاں نہیں ہیں۔

 ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ اداکارہ مجھ سے عمر میں چھوٹی تھیں لیکن ان کے چہرے پر جھریاں تھیں۔ اداکار کے مطابق ان کے خیال سےاس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ کھاتے ہیں اور کھانے میں زیادہ پرہیز کو ترجیح نہیں دیتے۔ہمایوں سعید نے یہ بھی بتایا کہ وہ جوگنگ کرتے ہیں اور زیادہ وزن اٹھا کر ورزش کرنے کی بجائے کارڈیو کو ترجیح دیتے ہیں جس سے  یقیناً ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔

مزیدخبریں