ویب ڈیسک:دبئی میں پاکستان کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد رضوان نے جب سری لنکا کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے 51 واں رن لیا تو وہ نہ صرف ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے بلکہ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 55 رنز بنائے اور آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔