شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

12 Sep, 2022 | 08:46 AM

ویب ٖڈیسک: شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔

شاداب خان نے ایشیا کپ کے  فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کیچز ون میچز،میں شکست کی ذمہ داری لیتاہوں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی۔پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔

انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے   شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کر لی۔سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

مزیدخبریں