عمران خان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز

12 Sep, 2022 | 08:38 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوار کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے تیسرا نوٹس بھی نظرانداز کردیا۔اس سے قبل جمعے اور ہفتے کو بھی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا تھا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر الزامات کا جواب دیں، عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 12 ستمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں