ویب ڈیسک: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر وزیراعظم نے آج پاکستان میں یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی ہے۔ ملکہ کا تابوت آج بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائے گا ، تاریخی ہالی وڈ پیلس پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے کل لندن پہنچایا جائے گا، آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انکی آخری رسومات اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ 10 روز تک جاری رہے گا، اس پورے منصوبے کو ’’لندن برج آپریشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔