ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد بابر کی کپتانی پر سوال اُٹھ گئے

12 Sep, 2022 | 08:30 AM

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیے۔

  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔

اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔

58 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کے170 رنز بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے   بابر کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے۔ بابر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر نے محمد حسنین کے اوورز میں مسلسل پٹائی ہونے کے باوجود نواز سے اوور کیوں نہیں کرائے؟ اور اسی وجہ سے سری لنکن ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کوئی مجھے سمجھائے کے محمد نواز کو صرف ایک اوور کیوں دیا گیا؟واضح رہے کہ محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف 4 اوورز میں 41 رنز دیے۔

مزیدخبریں