دوران چارجنگ فون کا استعمال کتنا خطرناک؟  

12 Sep, 2021 | 11:13 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )سمارٹ فون کی بیٹری ختم ہونے کے بعد اکثر صارفین چارجنگ کے دوران ہی موبائل فون استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن احتیاط کے بغیر دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دوران چارجنگ موبائل فون استعمال کرتے وقت غیرضروری ایپلی کیشن کو بند کردیں، صرف اور صرف ضرورت کی ایپس کو آن رکھیں۔اس دوران موبائل میں ویڈیو کبھی نہ بنائیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ویڈیو بناتے وقت موبائل زیادہ بیٹری کو استعمال کرتا ہے اور موبائل فون کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

چارجنگ کے دوران موبائل کو ہر گز اپ ڈیٹ نہ کریں کیونکہ اس سے موبائل کے پروسیسر کی رفتار میں بھی کمی ہوتی ہے اور فون خراب بھی ہوسکتا ہے۔اس دوران آپ فون کال پر بات کرنے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں