ریسلنگ مقابلے میں پہلوان جان کی بازی ہار گیا   

12 Sep, 2021 | 10:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت میں ریسلنگ کے دوران پہلوان ہلاک ہوگیا، پہلوان کو مدمقابل نے زمین پر پٹخا تھا جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں ریسلنگ کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں ساجد اور مہیش نامی دو مقامی پہلوانوں نے حصہ لیا۔مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی جس میں ایک پہلوان کو زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساجد نے مہیش کو اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخا، اس دوران مہیش کی گردن مڑ کر ٹوٹ گئی۔

 داو¿ کے بعد مہیش بے ہوش ہوگیا جس پر مجمع خوشی سے چلانے لگا، تاہم جلد ہی یہ خوشی تشویش میں بدل گئی جب ساجد نے زمین پر گرے مہیش کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ بے حس و حرکت پڑا رہا۔اس دوران مزید افراد بھی دونوں کے گرد جمع ہوگئے اور مہیش کو ہوش میں لانے کی کوشش کرنے لگے۔ ہسپتال لے جائے جانے کے بعد مہیش کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

مزیدخبریں