ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کےویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔
پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاکر لوگوں کی دلوں میں گھرکرنےوالی اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر بھی راج کرنےلگیں۔عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر نیا ریکارڈ بنا دیا، فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی۔اداکارہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئیں۔
اداکارہ عائزہ خان ان دنوں ترکی میں موجود ہیں، عائزہ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر استنبول پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر دوسری مقبول ترین پاکستانی پرسنیلٹی اداکارہ ایمن خان ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد نوے لاکھ سےزائد ہے۔