کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 2021 کےغیر حتمی، غیر سرکاری نتائج

12 Sep, 2021 | 06:57 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج، سٹی فورٹی ٹو  کی سب سے پہلے مصدقہ رزلٹ دینے کی روایت برقرار ۔ اب تک کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق کل دس وارڈز میں سے وارڈ نمبر1،2،7،8،9،اوروارڈ10میں ن لیگ جبکہ وارڈ 5 اور 6 میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 2021 میں وارڈ نمبر 3 میں  تحریک انصاف کےامیدوار استاد رشید1445 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوا ر راجہ لیاقت1177 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 وارڈ نمبر 4 پولنگ سٹیشن 9کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں لیگی امیدوار فقیر حسین 37 ووٹ لےکرآگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اسلم 46 ووٹ حاصل کر سکے۔ والٹن بورڈ وارڈ4پولنگ سٹیشن 2 میں بھی ن لیگ کےامیدوارفقیرحسین 49 ووٹ لےکرپہلےجبکہ  تحریک انصاف کےامیدوارمحمداسلم 89 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔ 

اسی طرح والٹن کنٹونمنٹ انتخاب وارڈ 1 پولنگ سٹیشن نمبر 8 کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ن کے امیدوار اشفاق احمد چودھری 50 ووٹ لیکرآگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار وحید ستار 49 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 4 پولنگ سٹیشن نمبر 6 میں آزادامیدوارفیصل فریاد 349 ووٹوں کے ساتھ آگے اور پی ٹی آئی امیدوار شہزادحسین 302 ووٹ لیکردوسرےنمبرپر ہیں۔ 

مزیدخبریں