ویب ڈیسک: کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک نوجوان کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خانیوال کے محمد آصف نے چند دنوں میں ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبار شروع کیا۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کہتے ہیں کاروبار کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی نہیں بلکہ کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے۔ ہائی ٹیک کورسز کی ٹریننگ سے لے کر روایتی کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں۔
جدید ہائی ٹیک کورسز کی ٹریننگ سے لے کر ڈیری فارمنگ جیسے روایتی کاروبار کے آغاز تک کامیاب جوان پروگرام ہر شعبے میں اپنے نوجوانوں کی مدد کر رہا ہے! آپ بھی کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے خانیوال کے رہائشی محمد آصف کی طرح حکومت سے لاکھوں روپے کی مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں! pic.twitter.com/elWTDM7uKF
— Usman Dar (@UdarOfficial) September 12, 2021
ان کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے لاکھوں روپے کی مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار حوصلہ افزاء ہیں۔ پارٹنر بینکوں کو بلا تاخیر قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں مگر میرٹ اور شفافیت کے پیش نظر سکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔