ویب ڈیسک:کتے نے خواتین کرکٹ میچ کے دوران گیند چرا لی، آپ کتے کی چنچل حرکتوں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پائیں گےچاہے اسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں مگر وہ صرف گیند سے کھیلنا چاہتا ہے۔
ہفتے کے روز ایسا ہی ایک منظر دیکھنے کو ملا جب سول سروس نارتھ آئرلینڈ (CSNI) کرکٹ کلب اور بریڈی کرکٹ کلب کے مابین میچ جاری تھا۔ وویمن کلیئر کرنسی آل آئرلینڈ ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جب یہ واقع پیش آیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری اننگز کے نویں اوور میں بیٹر تھرڈ مین کی جانب شاٹ کھیلتی ہے اور تیزی سے رن بنانے کی تگ و دو کرتی ہے اورمخالف ٹیم کی فیلڈر گیند کی جانب لپکتی ہے،اسی دوران گراؤنڈ میں شرارتی کتا نمودار ہوتا ہے جو پہلی بار تو گیند کو قابو کرنے میں ناکام رہتا ہے اور فیلڈر گیند وکٹ کیپر کی جانب اچھال دیتی ہے۔
ادھر وکٹ کیپر بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند تھرو کرتی ہے، جہاں اس کا نشانہ چوک جاتا ہے اور گیند اسٹمپس کے قریب سے ہوتی ہوئی گزر جاتی ہے۔ یہ وہ موقع آتا ہے جب کتا گیند کو کو اپنی گرفت میں لے کر دوڑ لگا دیتا ہے ساتھ ہی فیلڈرز اور گراؤنڈ سٹاف کی بھی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔