ویب ڈیسک: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی۔
ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں عالمی برادری کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں۔ امید ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی نئی حکومت کو جلد تسلیم کرلے گی۔
طالبان نے دنیا کے مطالبات مانے ہیں، ملک میں سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے سے لے کر اس یقین دہانی تک کہ افغانستان دنیا کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا، طالبان نے تمام وعدے پورے کیے۔