ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sonia Sadaf
کیپشن: Sonia Sadaf
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے شہری کی جانب سے دائر پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی درخواست پر سابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف ایک شہری کی جانب سے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی درخواست دی گئی تھی، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ عدالت پیش نہیں ہوئیں جس پرا ب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ سونیا صدف کو سابقہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے رمضان بازار میں جھگڑے کے باعث کافی مشہور ہوئی تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer