ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایئرپورٹ زیر آب ،نظام زندگی مفلوج

Rain
کیپشن: Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 سالوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، دارالحکومت کی سڑکیں تالاب بن گئیں، بارشوں کا پانی مرکزی شاہراؤں اور انڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگز گرگئے جس کے باعث 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا ، ہوائی جہاز بحری جہازوں کا منظرپیش کرنے لگے، بارش کے باعث پروازیں بھی معطل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی بند ہونے سے شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ ذرائع آمد و رفت مفقود ہوکر رہ گئے ہیں، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے، میونسپل اداروں اور ہسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں، درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer